سلمان خان کا جیکولین کو انتہائی قیمتی تحفہ

سلمان خان کا جیکولین کو انتہائی قیمتی تحفہ
سلمان خان کا جیکولین کو انتہائی قیمتی تحفہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان آج کل خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر کچھ زیادہ ہی مہربان نظر آرہے اور تازہ ترین رپورٹ کے مطابق انہوں نے اداکارہ کو نہایت شاندار اور مہنگا تحفہ بھی دیا ہے۔ سلمان خان عام طور پر مہنگے تحائف تو دیتے ہی رہتے ہیں مگر جب کسی کو بہت خاص تحفہ دینا ہو تو وہ اپنی بنائی ہوئی پینٹنگ دیتے ہیں اور اس دفعہ انہوں نے یہی تحفہ جیکولین کو بھی دیا ہے۔

سلمان خان کے والد سلیم خان نے پدم شری اعزاز لینے سے انکارکردیا

اب آپ یہ مت سمجھئے گا کہ بھلا یہ کونسا مہنگا تحفہ ہے۔ سلمان کی پینٹنگز غیر معمولی شہرت اور مقبولیت رکھتی ہیں اور ان میں سے کچھ تو اڑھائی کروڑ روپے کی ناقابل یقین قیمت میں فروخت ہوچکی ہیں۔ جیکولین کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ وہ خاص تحفہ ملنے پر بہت مسرور تھیں کیونکہ سلمان اپنی پینٹنگ بطور تحفہ کسی کسی کو ہی دیتے ہیں۔ اداکارہ نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ سلمان نے انہیں کس چیز کی تصویر بنا کر دی ہے۔

مزید : تفریح