ایم کیو ایم کارکن قتل ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر انچارج سہیل احمد کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج سہیل احمد کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کی سربراہی ڈی آئی جی ساﺅتھ کریں گے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں ایس ایس پی سٹی سمیت ایس ایس پی انوسٹیگیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے ایم کیو ایم کے کے سیکٹر انچارج سہیل احمد کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ایم کیو ایم نے ان کے قتل کے خلاف کل ایک روزہ سوگ بھی منانے اور کراچی بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم کی کال پر آل کراچی انجمن تاجران نے بھی یوم سوگ کے موقع پر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
کراچی :ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کے بعدشہرمیں دکانیں ،پٹرول پمپس اور کاروباری مراکز بند