شعیب اختر کی جرمانہ ختم کرنے کی اپیل، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق فاسٹ باﺅلر پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب اختر کی جرمانہ ختم کرنے کیلئے دائر پٹیشن پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت کے روبرو پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفصیل رضوی نے پٹیشن کی مخالف کی اور کہا کہ 2008ءمیں بورڈ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پالیسی کے منافی بیان بازی کرنے پر کرکٹ بورڈ نے 3 سال کیلئےش عیب اختر کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی اور 70 لاکھ جرمانہ کیا۔ اس وقت کے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید زاہد حسین نے پابندی ختم کردی اور جرمانہ برقرار رکھا۔ اب جبکہ شعیب اختر ریٹائرڈ ہوچکے ہیں کرکٹ بورڈ نے ان کے معاوضہ سے جرمانہ کی رقم وصولی کرلی ہے اب پٹیشن کا جواز نہیں رہتا۔ رٹ گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ جب ہائیکورٹ نے پابندی کا کالعدم قرار دیدیا ہے، ایسے میں جرمانہ کی قانونی حیثیت نہیں رہتی اس کو کالعدم قرار دیا جائے۔