حافظ سعید خان پاکستان افغانستان کیلئے داعش کے کمانڈر مقرر

حافظ سعید خان پاکستان افغانستان کیلئے داعش کے کمانڈر مقرر
حافظ سعید خان پاکستان افغانستان کیلئے داعش کے کمانڈر مقرر

  

لندن (ویب ڈیسک) داعش نے افغانستان پاکستان خطے کا کمانڈحافظ سعید خان کو ر مقرر کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق طالبان کے سابق ترجمان حافظ سعید خان کو کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، وہ طالبان سے منحرف ہوگئے تھے۔ حافظ سعید خان دس روز قبل ایک ویڈیو میں ظاہر ہوئے تھے۔ اب داعش سے منسلک ایک ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے نشر کئے جانے والے ایک آڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کے نئے کمانڈر مقرر کردئیے گئے ہیں۔

سعید خان کا تعلق اورکزئی ایجنسی ہے اور وہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان اورکزئی ایجنسی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ 2013 ءمیں حکیم اللہ محسود کے امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد وہ تحریک طالبان سے الگ ہو گئے تھے اور انہوں نے اپنی الگ تنظیم قائم کر لی تھی۔سعید خان کے ساتھ ویڈیو دو افغان طالبان کمانڈر بھی نظر آرہے تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان دونوں میں شدت پسندوں کی حمایت حاصل کر رہے ہیں۔اس ویڈیو پیغام میں دولت اسلامیہ کی روایت کے مطابق موت کی دھمکیاں شامل تھیں۔ اس میں سعید خان کو دس افراد کے ایک گروہ کے ساتھ دکھایا گیا ہے جنہوں نے ان کے ہاتھ پر بیعت کر رکھی ہے۔ اب دولت اسلامیہ کی طرف سے ابو محمد العدنی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ انہیں واقعی دولت اسلامیہ نے افغانستان اور پاکستان کیلئے اپنا کمانڈر مقرر کیا ہے۔العدنی نے اس ویڈیو پیغام میں سعودی شاہ عبداللہ کی موت کا ذکر کیا ہے تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ یہ پیغام نیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعید خان کو خراسان کا کمانڈر بنایا گیا ہے۔ خراسان افغانستان کا قدیم نام ہے۔ شمالی صوبے ہلمند میں دولتِ اسلامیہ کے سیاہ پرچم نظر آئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی