ایم کیو ایم کارکن قتل ، بابر غوری اور وزیر اعظم کے درمیان رابطہ

ایم کیو ایم کارکن قتل ، بابر غوری اور وزیر اعظم کے درمیان رابطہ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف اور ایم کیو ایم کے رہنماءبابر غوری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں بابر غوری نے وزیر اعظم کو ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کے قتل کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بابر غوری کو کارکن کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے حکام کو واقعے کی جلد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جا ری کیے ہیں۔

چین کا خفیہ منصوبہ منظر عام پر آگیا،امریکہ اور جاپان کی نیندیں اڑ گئیں

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...