تیل کی قیمتیں گرا کر سعودی عرب کسے دیوار کے ساتھ لگارہاہے ؟جو آپ سوچ رہے ہیں ایسا ہر گز نہیں

تیل کی قیمتیں گرا کر سعودی عرب کسے دیوار کے ساتھ لگارہاہے ؟جو آپ سوچ رہے ہیں ...
تیل کی قیمتیں گرا کر سعودی عرب کسے دیوار کے ساتھ لگارہاہے ؟جو آپ سوچ رہے ہیں ایسا ہر گز نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کچھ ماہ کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمت غیر معمولی حد تک کم ہوچکی ہے اور اس کی بنیادی وجہ سعودی عرب کی طرف سے پیداوار میں اضافہ بتائی جاتی ہے۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ممالک اور خصوصاً سعودی عرب کی طرف سے پیداوار کم کیوں نہیں کی گئی۔ اس کے متعلق مختلف آراءسامنے آچکی ہیں مگر برطانوی میڈیا نے ایک نیا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیداوار میں اضافے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں غیر معمولی کمی کی وجہ سعودی عرب کا وہ منصوبہ ہے جس کے تحت امریکا میں تیل گیس نکالنے والوں کو مصیبت میں ڈالنا اور نقصان پہنچانا ہے۔

چین کا خفیہ منصوبہ منظر عام پر آگیا،امریکہ اور جاپان کی نیندیں اڑ گئیں
امریکا میں تیل گیس نکالنے والی کمپنیوں اور سعودی عرب کے درمیان توانائی مارکیٹ پر غلبے کی جنگ جاری ہے اور ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اس جنگ میں امریکی تیل گیس کمپنیوں کو شکست دینے کے لئے اپنی تیل کی پیداوار خاموشی سے بڑھا کر 98 لاکھ بیرل یومیہ کردی ہے جو کہ گزشتہ اکتوبر سے لے کر اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی پیداوار بڑھا کر قیمتیں کم کرنے اور عالمی توانائی مارکیٹ پر غلبہ بڑھانے کی حکمت عملی کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ امریکا کے علاوہ دیگر مغربی ممالک کی تیل و گیس کمپنیاں بھی دباﺅ میں نظر آرہی ہیں۔ برطانوی پٹرولیم کمپنی BP پہلے ہی 300 ملازمین کو فارغ کرچکی ہے جبکہ مزید 80 ہزار کو خبردار کرچکی ہے کہ سال 2015ءمیں ان کی تنخواہیں منجمد ہوسکتی ہیں۔توانائی ماہرین کے مطابق عالمی پیمانے پر تیل و گیس کمپنیوں کے پراجیکٹ ختم یا التواءکا شکار ہوسکتے ہیں اور ان کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین روزگار سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

مزید :

بزنس -