متحدہ عرب امارات میں عجیب وغریب واقعہ،بستر سے گرنے پر غیرملکی کی موت

متحدہ عرب امارات میں عجیب وغریب واقعہ،بستر سے گرنے پر غیرملکی کی موت
متحدہ عرب امارات میں عجیب وغریب واقعہ،بستر سے گرنے پر غیرملکی کی موت

دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ایک بھارتی شخص پراسرار طور پر نیند کے دوران ایک بلند عمارت کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ اخبار ”الاتحاد“ کے مطابق متعدد بھارتی امراءاپنے ایک ساتھی کو الکویتی ہسپتال لائے ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ شخص ایک تین منزلہ ہیڈ کے سب سے اوپر والے حصے میں سویا ہوا تھا جو کہ کھڑکی کے بالکل قریب تھا۔

شمالی کوریا نے اسرائیل کی اصلیت دنیا کو بتا دی،کھری کھری سنا دیں

ان افراد نے بتایا کہ ان کا ساتھی نیند کے دوران کروٹ لے کر تیسری منزل کی کھڑکی سے باہر جاگرا جب اسے ہسپتال پہنچایا گیا تو اس کی ہلاکت ہوچکی تھی۔ پولیس کو کچھ ایسی اطلاعات بھی ملی ہیں کہ 24 سالہ شخص نے سونے سے پہلے کثرت سے شراب نوشی کررکھی تھی تاہم اس واقعے کی ہر زاویے سے تحقیق جاری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کہیں اس شخص کو جرم کا نشانہ تو نہیں بنایا گیا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...