خوفناک برفانی ریچھ لندن میں سرعام کیسے گھومنے لگا؟

خوفناک برفانی ریچھ لندن میں سرعام کیسے گھومنے لگا؟
خوفناک برفانی ریچھ لندن میں سرعام کیسے گھومنے لگا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) قطبی ریچھ کو کرہ ارض پر پائے جانے والے خطرناک ترین درندوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے مگر لندن شہر کی سڑکوں پر ایک دیوقامت قطبی ریچھ آزادانہ گھوم رہا ہے جبکہ شہری بھی اس کی موجودگی سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ لندن کی زیر زمین ریلوے کے سٹیشنوں سے لے کر اس شہر کی معروف شاہراہوں اور تفریحی مقامات تک یہ ریچھ ہر جگہ گھومتا نظر آتا ہے۔ اس کے نرم خو اور پیار بھرے انداز کی وجہ سے لوگ اس سے خوفزدہ نہیں ہوتے بلکہ اس کے ساتھ تصویریں بناتے ہیں اور ننھے بچے بھی اسے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ لیٹ جاتے ہیں۔

اس خاتون نے یو ٹیوب کے ذریعے کروڑوں روپے کیسے کمائے؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دراصل یہ سفید ریچھ جو کہ تقریباً آٹھ فٹ قد کا بھاری بھر کم جانور نظر آتا ہے۔ ایک ٹی وی شو کی تشہیر کا فرض سرانجام دے رہا ہے۔ سکائی ٹی وی اٹلانٹک کا شو 29 جنوری سے شروع ہو رہا ہے اور اسی کی مشہوری کیلئے یہ ریچھ سارے لندن میں گھومتا پھرتا ہے۔ اسے ہالی ووڈ کے 19 ماہرین نے ڈیڑھ ماہ کی سخت محنت اور درجنوں قسم کی اشیاءسے بنایا ہے۔ اس کے اندر دو افراد موجود ہیں جو خصوصی طور پر تیار کیا گیا کاسٹیوم پہنتے ہیں جس کی شکل، چال ڈھال اور بال بالکل اصلی ریچھ جیسے ہیں۔ لندن کے شہری اب اس ریچھ سے مانوس ہو چکے ہیں اور اسے ہر جگہ خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -