یورپ کا وہ شہر جہاں مرنا بالکل منع ہے

یورپ کا وہ شہر جہاں مرنا بالکل منع ہے
یورپ کا وہ شہر جہاں مرنا بالکل منع ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (نیوز ڈیسک) دنیا کے مختلف ممالک میں کچھ عجیب قوانین بھی پائے جاتے ہیں مگر اٹلی کے ایک قصبے میں ایک ایسا قانون متعارف کروایا گیا کہ جس پر آپ یقین نہیں کر پائیں گے۔
جنوبی اٹلی میں پیلز شہر سے 30 میل کی مسافت پر قصبہ فالسیانو ڈیل ماسکیو واقع ہے۔ بدقسمتی سے اس قصبہ کا اپنا قبرستان نہ تھا اور یہاں کے لوگ اپنے مردے ہمسایہ قصبے کے قبرستان میں دفناتے تھے۔ مزید بدقسمتی یہ ہوئی کہ فالسیانو قصبے کا ہمسایہ قصبے کے ساتھ کچھ سخت جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجہ میں انہوں نے فالسیانو کے مردوں کو خوش آمدید کہنے سے صاف انکار کر دیا۔

مصریوں نے غلطی سے فرعون کی ’شیو‘کر دی ، تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

قصبے کے میئر کی طرف سے ایک قانون انتظامیہ کے سرکلر کی صورت میں جاری کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ براہ کرم اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ جب تک ہمسایہ قصبے کے ساتھ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا کسی کو مرنے کی اجازت نہ ہے۔ میئر سے جب ایک مقامی اخبار نے اس عجیب و غریب قانون کے بارے میں سوال کیا تو اس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مردوں کو دفنانے کا کوئی انتظام نہیں ہے اور ہمسایہ قصبے والے انہیں اپنے قبرستان میں گھسنے نہیں دے رہے تو بتائیں پھر یہ قانون نہ بناتے تو کیا کرتے۔ بدقسمتی سے دو بزرگ افراد اس قانون کا احترام نہ کر پائے اور دنیا سے رخصت ہو گئے تاہم انہیں تدفین کیلئے صلح صفائی ہونے کا انتظار کرنا پڑا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -