اگر آپ کو بھی بستر میں لیٹ کر 14 منٹ تک نیند نہیں آتی تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ہے کیونکہ ۔۔۔

اگر آپ کو بھی بستر میں لیٹ کر 14 منٹ تک نیند نہیں آتی تو یہ انتہائی تشویشناک ...
اگر آپ کو بھی بستر میں لیٹ کر 14 منٹ تک نیند نہیں آتی تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ہے کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کیا آپ سونے سے پہلے کروٹیں بدلتے رہتے ہیں اور اگر ایسا ہے تو آپ کتنی دیر تک سو نہیں پاتے؟ چین کی سشواں یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ اگر آپ 14 منٹ یا اس سے زائد وقت کیلئے سونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تو یہ اچھی خبر نہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نارمل حالت میں ہم 14 منٹ سے پہلے نیند کی حالت میں جا سکتے ہیں مگر وہ لوگ جو دن کے وقت تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں یا بوجہ پریشانی ضرورت سے زائد الرٹ رہتے ہیں انہیں رات کے وقت باآسانی سونے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس تحقیق کیلئے اوسطاً 40 سال عمر کے 300 سے زائد افراد کا مطالعہ کیا گیا۔

مصریوں نے غلطی سے فرعون کی ’شیو‘کر دی ، تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں
ان افراد میں سے 60 فیصد خواتین تھیں۔ ان میں سے تقریباً نصف ایسے تھے جو 14 منٹ کی کوشش کے باوجود سو نہیں پاتے تھے۔ ان کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے تو معلوم ہوا کہ ان میں ہائی بلڈ پریشر اور ذہنی دباﺅ کا مسئلہ بھی موجود تھا۔ یہ لوگ رات کے وقت اچھی نیند سے محروم رہتے ہیں جبکہ دن کے وقت تھکاوٹ یا ذہنی پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور اپنا کام بھی مناسب طور پر نہیں کر پاتے۔ جو لوگ عموماً 17 منٹ کی کوشش کے باوجود سو نہیں پاتے ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خدشہ 400 فیصد زیادہ پایا گیا۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے "Hypertension" میں شائع کی گئی ہے۔

وہ آدمی جو عورت بن گیا لیکن چین نہ آیا تو پھر دوبارہ۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -