موبی لنک کی اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں مفت 3G ٹرائلزکی پیش کش جاری

موبی لنک کی اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں مفت 3G ٹرائلزکی پیش کش جاری

 لاہور(پ ر)موبی لنک اس وقت سندھ کے کئی شہروں بشمول کوٹری، خیرپور، لاڑکانہ، سکھر اور پنجاب میں صادق آباد اوروہاڑی کے صارفین کومفت 3Gسروس ٹرائلزفراہم کررہا ہے ۔ان شہروں میں پوسٹ پیڈ اورپری پیڈ سبسکرائبرز31 جنوری 2015 تک بالکل مفت 3G وائس اینڈ ڈیٹا سروسزتک رسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔مفت سروسزکی پیش کش کا مقصد اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ٹیلی کمیونیکیشن کی دلچسپ دنیا کو متعارف کرانا ہے ۔موبی لنک کا 3G نیٹ ورک بڑی تیزی سے توسیعی حکمت عملی کے ذریعے ترقی کے منازل طے کررہاہے جوصارفین کوغیرمعمولی تجربہ کی فراہمی کیلئے 10MHz سپیکٹرم کا استعمال کرتا ہے۔پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسزکے سرکردہ فراہم کنندہ کی حیثیت سے موبی لنک بڑی تیزی سے زیادہ سے زیادہ شہروں کواپنے 3G سپیکٹرم میں شامل کررہا ہے ۔  اس حکمت عملی نے تمام بڑے اضلاع میں رہنے والے صارفین کوسفرکے دوران بھی اپنے سمارٹ فونز سے تیزترین انٹرنیٹ سے لطف اندوزہونے کے قابل بنا یا ہے۔موبی لنک ڈیٹاکے سربراہ عامرمنظورنے توسیعی حکمت عملی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی سے محروم اضلاع کو جدید سروسزکے ذریعے بااختیاربنانے کی کوشش موبی لنک کی ہمیشہ ایک ہوشمند جستجو رہی ہے جواب سندھ اور پنجاب کے لوگوں کو اعلی درجے کی ٹیلی کام سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ جدید ڈیٹا ٹیکنالوجی کے ساتھ پورے پاکستان میں تیز رفتار انٹرنیٹ کے ایک ماحولیاتی نظام کی تعمیرکیلئے ہمارے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ موبی لنک اس سروس کے آغاز کے 90دن کے اندر ہی ایک ملین 3Gکسٹمرز بنانے پرپاکستان کا سب سے پہلا ٹیلی کام فراہم کنندہ بن گیا ہے۔اس آفرکیلئے کسی سبسکرپشن کی ضرورت نہیں ہے ۔یہ انقلابی 3G ٹیکنالوجی فوری ڈاؤن لوڈز، نان سٹاپ اسٹریمنگ اور لامحدود معلومات کا مجموعہ ہے جس کو موبی لنک کی مفت پیش کش ، مناسب قیمتوں اور پرکشش پیکجزنے مزید پرلطف بنایا ہے ۔ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں صارفین 3Gسروسزکوفعال بنانے اورملک میں مضبوط 3Gنیٹ ورک کے استعمال کیلئے صرف *443*3#کرسکتے ہیں ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...