آرمی چیف کا دورہ ،کراچی آپریشن میں زبردست تیزی کا امکان

آرمی چیف کا دورہ ،کراچی آپریشن میں زبردست تیزی کا امکان

  

تجزیہ مبشر میر

کراچی آپریشن میں زبردست تیزی کا امکان نظر آرہا ہے ۔سہولت کاروں کے تعاقب میں آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع ہوسکتا ہے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ہونے والے طویل ترین اجلاس کے بعد اس بات کا قوی امکان دکھائی دیتا ہے کہ دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف تابڑ توڑ آپریشن کا وقت آگیاہے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے بروقت ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد یہ بات واضح نظر آرہی ہے کہ وہ آئندہ دس مہینوں میں حتمی نتائج حاصل کرنے کے لیے بہت مشکل فیصلے کریں گے ۔ان کے لیے سب سے مشکل مراحل سیاسی جماعتوں کی طرف سے عملاً حمایت اور عدالتی نظام کی رکاوٹیں ہیں ۔معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بھی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔اپیکس کمیٹیوں کے ذریعہ عملدرآمد کا فارمولہ زیادہ اچھے نتائج نہیں دے سکا ۔پنجاب کے اندر آپریشن ایک بڑا چیلنج ہے جس کے لیے سیاسی حمایت حاصل کرنا مشکل نظر آتا ہے ۔اس سلسلے میں اگر رکاوٹیں نتائج کے حصول میں حائل رہیں تو یہ کہنا دشوار نہیں کہ سول ملٹری تعلقات میں مدوجزر کی کیفیت پیدا ہوجائے گی ۔دیکھنا یہ ہے کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے سیکیورٹی ادارے کس حد تک جانے کی کوشش کریں گے جبکہ آرمی چیف نے آخری حد تک جانے کا عندیہ دیا ہے ۔

مزید :

تجزیہ -