ائیرپورٹ پر خاتون پر حکام کو شک، پیٹ میں کیا چیز چھپارکھی تھی؟ ایکسرے کیا تو سب ہکے بکے رہ گئے، نکالتے نکالتے 5 دن لگ گئے اور پھر۔۔۔

ائیرپورٹ پر خاتون پر حکام کو شک، پیٹ میں کیا چیز چھپارکھی تھی؟ ایکسرے کیا تو ...
ائیرپورٹ پر خاتون پر حکام کو شک، پیٹ میں کیا چیز چھپارکھی تھی؟ ایکسرے کیا تو سب ہکے بکے رہ گئے، نکالتے نکالتے 5 دن لگ گئے اور پھر۔۔۔

  

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل سے تھائی لینڈ آنے والی ایک خاتون کو ایئرپورٹ سکیورٹی آفیسرز نے مشکوک جان کر اس کا ایکسرے کروانے کا فیصلہ کیا اور ہسپتال لے گئے جہاں ایکسرے کے نتائج میں اس کے پیٹ میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا کہ سب ہی دنگ رہ گئے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.comکی رپورٹ کے مطابق اس کے پیٹ میں کوکین کے 57پیکٹ موجود تھے جو وہ برازیل سے تھائی لینڈ سمگل کر رہی تھی۔

خاتون کی گاڑی کو آگ لگ گئی، پہلے تو نکل کر بھاگی لیکن پھر اچانک کیا چیز لینے بھڑکتی گاڑی کے اندر کود گئی؟ جان کر انسان کو سمجھ نہیں آئے گی بے وقوفی پر افسوس کریں یا ہنسیں

رپورٹ کے مطابق اس 32سالہ خاتون کا نام لولیا مکوشووا ہے جسے بنکاک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔ ڈاکٹروں کو اسے ادویات کھلا کراس کے پیٹ سے پیکٹ نکالنے میں 5دن لگے۔ ان پیکٹوں میں مجموعی طور پر 650گرام کوکین موجود تھی۔ دوران تفتیش لولیا نے پولیس کو بتایا کہ وہ سمگلروں کے لیے کام کر رہی تھی اور اسے یہ کوکین تھائی لینڈ پہنچانے کے عوض 3500ڈالر(تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے)دیئے گئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -