مسافر ٹیکسی میں پاسپورٹ اور ہیڈفون بھول گیا، ڈرائیور نے ڈھونڈ کر واپس پہنچادئیے لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ اس چھوٹی سی نیکی نے زندگی ہی بدل ڈالی، ایسی پیشکش آگئی کہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا

مسافر ٹیکسی میں پاسپورٹ اور ہیڈفون بھول گیا، ڈرائیور نے ڈھونڈ کر واپس ...
مسافر ٹیکسی میں پاسپورٹ اور ہیڈفون بھول گیا، ڈرائیور نے ڈھونڈ کر واپس پہنچادئیے لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ اس چھوٹی سی نیکی نے زندگی ہی بدل ڈالی، ایسی پیشکش آگئی کہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا

  

منیلا (نیوز ڈیسک) شیطان اپنی مکارانہ چالیں چلتا ہے اور گناہ کو دلکش بنا کر انسان کے سامنے پیش کرتا ہے، مگر اس فریب سے بچ نکلنے پر انسان کو احساس ہوتا ہے کہ نیکی کی طمانیت کے سامنے گناہ کی دلکشی کچھ بھی نہیں۔ اچھے کام کا حسن یہ بھی ہے کہ صرف آخرت ہی نہیں دنیا میں بھی یہ عزت و افتخار کا باعث بنتا ہے۔ اس کی ایک مثال فلپائن سے تعلق رکھنے والا وہ دیانتدار ٹیکسی ڈرائیور ہے جس نے غیر ملکی مسافر کا سوٹ کیس واپس کیا تو نہ صرف آسٹریلیا جانے کا خواب پورا ہوگیا بلکہ اپنے ملک میں بھی عزت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ ڈرائیور ریگی کابوتوتان نے غیر ملکی مسافر کو اس کی منزل پر اتار کر واپسی کی راہ لی تو پتہ چلا کہ مسافر اپنا سوٹ کیس گاڑی میں ہی چھوڑگیا تھا۔ ریگی چاہتا تو سوٹ کیس گھر لے جاتا اور کھول کر دیکھتا کہ اس میں کیا ہے لیکن اس نے ایسا کرنے کی بجائے مسافر کی تلاش شروع کردی۔ بالآخر جب وہ مقامی پولیس سٹیشن کے قریب پہنچا تو مسافر اسے نظر آگیا، جسے اس نے سوٹ کیس لوٹاکر حیرت زدہ کردیا۔

اس پاکستانی خاتون نے اپنا سر شیو کر ڈالا، لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ جان کر کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائے

اس مسافر کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور وہ ایک بڑی کاروباری شخصیت ہے۔ ٹرینٹ شیلڈز نامی مسافر کے سوٹ کیس میں محض اس کا پاسپورٹ اور ہیڈ فون تھا، مگر وہ ریگی کی دیانتداری کا ایسا معترف ہوا کہ صرف ڈھیروں شکریہ ہی ادا نہیں کیا بلکہ اسے آسٹریلیا لے جانے کا فیصلہ بھی کر لیا۔ ٹرینٹ کا کہنا تھا کہ ریگی آسٹریلیا جاکر تعلیم حاصل کرے گا اور پھر وہ وہیں اس کے لئے نوکری کا بندوبست بھی کریں گے۔

دوسری جانب فلپائن میں باگیو شہر کے میئر نے ریگی کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں شہر کے معززین نے اسے خراج عقیدت پیش کیا اور اسے اپنے شہر اور ملک کا فخر قرار دیتے ہوئے تعریفی سند اور نقد انعام بھی دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -