ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے،پاکستان بزنس مین فورم

ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے،پاکستان بزنس مین فورم

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ )ایک سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپنے اہل خانہ اور عزیز واقارب کو بھیجی جانیوالی ترسیلات زر میں ایک بلین ڈالر سے زائد کااضافہ ہو گیاہے لہٰذا اگر سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ترغیبات کااعلان کیاجائے تو وہ مزید زائد رقوم بھی پاکستان بھجوا سکتے ہیں جس سے ملکی معاشی حالت میں استحکام آسکتاہے۔ پاکستان بزنس مین فورم کے ترجمان نے بتایاکہ رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں یکم جولائی 2016ء سے 31دسمبر 2016ء تک سمندر پار پاکستانیوں نے 9.735بلین ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں ۔

انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال 2015-16 ء کے انہی ایام میں یہ شرح 8.357اور سال 2014-15ء کے مذکورہ مہینوں میں 7.792بلین ڈالر تھی۔

fd/tar/msb 1404

مزید :

کامرس -