لاہور چیمبر کے نائب صدر کی جانب سے پروفیشنل ونگ کے عہدیداروں کو مبارکباد

لاہور چیمبر کے نائب صدر کی جانب سے پروفیشنل ونگ کے عہدیداروں کو مبارکباد

  

لاہور( این این آئی) لاہور چیمبرکے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے مسلم لیگ (ن) پروفیشنل ونگ کے نومنتخب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، سینئر نائب صدر عامر افتخار، نائب صدور الیاس مجید شیخ، عدنان خالد بٹ ،سیکریٹری جنرل مدثر مسعود چودھری و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ حکومت نے نہ صرف پروفیشنل ونگ تشکیل دیکر درست قدم اٹھایا ہے بلکہ کاروباری برادری کے ہر دلعزیز نمائندوں کے ہاتھوں میں اس کی باگ ڈور دیکر دانشمندی کا ثبوت بھی دیا ہے۔ محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ خواجہ شاہ زیب اکرم، عامر افتخار، الیاس مجید شیخ، عدنان خالد بٹ اور مدثر مسعود چودھری بہت تجربہ کار اور باصلاحیت شخصیات ہیں جنہیں تاجر برادری کے مسائل سے بھرپور آگاہی ہے جنہیں حل کرانے کی وہ بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر نے توقع ظاہر کی کہ مسلم لیگ ن پروفیشنل ونگ کے عہدیدار حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پْل کا کردار ادا کریں گے، باہمی اعتماد سازی کو فروغ دیں گے اور تاجروں کی آواز تمام فورمز پر بلند کریں گے۔

انہوں نے خواجہ شاہ زیب اکرم سمیت تمام عہدیداروں کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

کامرس -