بین الاقوامی تمباکو انڈسٹری نے غلط اعداوشمار دیکر ملکی اداروں کو گمراہ کیا

بین الاقوامی تمباکو انڈسٹری نے غلط اعداوشمار دیکر ملکی اداروں کو گمراہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)ری پروٹیکشن نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹونے کہا ہے کہ اپنے شماریات مرتب کرنے یادیگرسرکاری اداروں کے شماریاتی اعدادوشماراستعمال کرنے کے بجائے بین الاقوامی تمباکوانڈسٹری کے دیئے گئے ابہام پرمبنی شماریاتی اعداد وشمارکا استعمال ملکی ریونیوکونقصان پہنچانے کاباعث بن رہا ہے۔لہذا ایسے اداروں کے خلاف حکومت کو نوٹس لینا چاہیے جو بین الاقوامی اعداوشمار کا استعمال کرتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹوکاکہناتھاکہ اس بات کوپارلیمنٹ میں بھی ہونے والی بحث کاحصہ بنایاگیاتھاکہ ایک بین الاقوامی تمباکوکارپوریشنزنے جان بوجھ کرایسے شماریاتی اعدادنکالے ہیں تاکہ ملکی اورسرکاری اداروں کی غلط رہنمائی کی جاسکے۔تمباکوانڈسٹری کے مطابق حکومتی سخت ضابطہ صحت تمباکوکی سمگلنگ ،غیرمعیاری اورجعلی سیگریٹ برانڈزکی خریدوفروخت میں اضافے کاباعث بناہے جبکہ ڈیلیوایچ اوکے منظورکردہ ٹیکس میں اضافہ ایف بی آرکے ریونیومیں بھی اضافے کاباعث بناہے جبکہ بچوں کی پہنچ سے بھی سیگریٹ کودوررکھنے میں مددگارثابت ہواہے۔ایک حالیہ جاری رپورٹ کے مطابق ملک پاکستان میں صرف ہونے والے کل تمباکوکاچالیس فیصدسیگریٹ کی غیرقانونی تجارت سے پوراہوتے ہیں۔اس رپورٹ جوکہ جھوٹ پرمبنی ہے اورجس میں غیرقانونی تجارت کی مقداراوراثرات کو بڑھا چڑھا کر بیان کیاگیاہے۔
،تمباکوکمپنیوں ،بی اے ٹی اورپی ایم آئی کوفائدہ پہنچانے کی غرض سے جاری کیاگیاہے۔’’تمباکوسے پاک بچوں کاامریکہ‘‘کے نمائندہ ملک عمران احمدنے کہاکہ تمباکوکنٹرول پالیسیاں اورتمباکوپراضافی ٹیکسوں کااطلاق تمباکوکے استعمال کوکم کرنے میں مدددیتاہے باوجوداس کے کہ ملک میں تمباکوکی غیرقانونی اورناجائزتجارت بھی ہوتی ہے ،یورومونیئرانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق سیگریٹ کی ناجائزفروخت گزشتہ پانچ سالوں میں واضح طورپرکم ہوئی ہے۔2011ء4 میں سیگریٹ کی فروخت کا27.3 فیصد حصہ ناجائزفروخت پرمبنی تھاجبکہ 2015ء4 میں یہ کم ہوکرمحض20.6 فیصد رہ گیاہے۔ناجائزطورپرفروخت ہونے والے سیگریٹس کی تعدادمیں بھی واضح کمی سامنے آئی ہے جبکہ دوسری طرف سیگریٹ کی جائزفروخت بھی گھٹ کررہ گئی ہے ،2015ء4 میں کل 59.9بلین سیگریٹ فروخت ہوئے جوکہ 2011ء4 میں 62.9بلین تھے۔سیگریٹ کی فروخت میں یہ واضح کمی تمباکوکنٹرول پالیسیوں اورپبلک ہیلتھ پالیسیوں کاشاخسانہ ہے ،اسی رپورٹ کے مطابق وفاقی ایکسائزڈیوٹی جوکہ سیگریٹ کی فروخت پراداکی جاتی ہے جس میں واضح کمی آئی ہے۔یہ کمی مالی سال 2016ء4 کیلئے چوتھائی عرصہ میں سامنے آئی اوراس کی وجہ سٹاک پائلنگ ہے #/s#

مزید :

کامرس -