لوبیا کی کا شت کیلئے متعدل گرم آب و ہو ا موزوں ہے،زرعی ماہرین

لوبیا کی کا شت کیلئے متعدل گرم آب و ہو ا موزوں ہے،زرعی ماہرین

  

سلانوالی(اے پی پی )زرعی ماہرین نے کہاہے کہ لوبیا کی کا شت کیلئے بہترین وقت فرور ی کے آ خرتک ہے۔ماہرین کے مطابق لوبیا ایسی سبزی ہے جس میں لحمیاتی ما د ہ کافی مقدار میں پایاجا تا ہے، لوبیا کی کا شت متعدل گرم آب و ہو ا میں کامیاب رہتی ہے، پنجاب کے آبپاش علاقوں میں لوبیاکی نئی اقسام کو دوموسموں میں کامیابی سے کاشت کیاجاسکتا ہے، موسم بہار میں اس کی کا شت کا بہترین وقت فرور ی کے آ خرتک ہے، فرور ی میں کاشت شد ہ فصل مئی کے شروع میں اوردال کیلئے مئی کے آ خر میں تیارہوجاتی ہے، لوبیا کی کاشت ہر طرح کی ز مین میں کی جاسکتی ہے لیکن ا چھی پیداوار کے حصول کیلئے ذرخیز میرازمین،جس میں پانی کے نکا س کا خاطرخوا ہ انتظا م ہو، موزوں رہتی ہے۔

کاشت کارزمین کو مناسب وتر میں 2 سے 3مرتبہ ہل چلا کر ہموارکر لیں اورآبپاشی کر کے روانی کرد یں، مناسب و تر میں ایک بو ری ڈ ی ا ے پی کھا د فی ایکڑ ڈال کردو با ر ہ ہل چلائیں اورسہاگہ دے دیں ، لوبیاکی چا ر ہ کی فصل کیلئے گوڈی وغیر ہ کی ضرورت نہیں ہو تی البتہ غلہ کیلئے کا شت کی گئی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی ضرور ی ہے ۔

مزید :

کامرس -