گاؤں گاؤں کسان میلے منعقد کئے جائیں: وزیر زراعت پنجاب

گاؤں گاؤں کسان میلے منعقد کئے جائیں: وزیر زراعت پنجاب

  

لاہور(اپنے خبرنگار سے)وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ کسان کی فکری نشوونما اور شعور میں اضافہ اس کی محنت کے ثمرکو کئی گنا کرسکتا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کسان کو غیر رسمی تعلیم فراہم کرکے اس کی کارکردگی میں غیر معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے ،پنجاب زرعت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے کسان میلے کسانوں کے لئے مرکز مائل قوت کی حیثیت رکھتے ہیں ،ان میلوں کے انعقا د میں کسانوں کو اس کی محنت کے بہترین نتائج کے حصول کے لئے تعلیم دی جائے تو خوشحال کسان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے،انہوں نے کہاکہ مشکل اور کٹھن حالات کے باوجود کسان کا حوصلہ ہمالیہ سے بھی بلند اور سمندر سے بھی گہرا ہے ،نوجوان کسان بزرگ کسان کے لئے اضافی قوت ہے ،ہمیں اپنے نوجوان کسانوں کی محنت اوربزرگ کسانوں کے تجربہ سے فائدہ اٹھانا چاہیے،گاؤں میں تفریحی کے مواقع فراہم کئے جائیں اور ان میں کھیت میں ہریالی لانے کے بارے کسان کو آگاہی فراہم کی جائے ۔

مزید :

کامرس -