نمبر 1بلے باز کا تاج ’’وارنر کے سر سج گیا ، بابر اعطم بھی ٹاپ ٹین میں شامل

نمبر 1بلے باز کا تاج ’’وارنر کے سر سج گیا ، بابر اعطم بھی ٹاپ ٹین میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملبورن(افضل افتخار)آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک بلے باز بن گئے ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم بھی دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف سیریز میں دو سنچریاں بنانے سمیت سیزن میں چھ سنچریاں بنا کر کمار سنگاکارا کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا اور اس شاندار کارکردگی پر وہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو 282 رنز بنانے میں ٹاپ ٹین میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ پانچ درجے چھلانگ لگا کر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز دوسرے، بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے، کوئنٹن ڈی کوک چوتھے اور کین ولیمسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔باؤلرز کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ابتدائی دس کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں اور 17ویں نمبر پر موجود محمد عرفان اس فہرست میں سب سے کامیاب باؤلر ہیں۔پاکستان کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے پر مچل اسٹارک دو درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔فہرست میں عمران طاہر تیسرے، سنیل نارائن چوتھے اور جوش ہیزل وڈ کیریء کے بہترین پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے خلاف سیریز میں تین نصف سنچریاں بنانے والے جیسن رائے 23 درجہ ترقی کر کے پہلی مرتبہ ٹاپ 20 میں شامل ہو گئے ہیں اور 17ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ٹیموں کی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم سیریز کا واحد میچ جیتنے پر اپنی آٹھویں پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی جبکہ آسٹریلیا 120 پوائنٹس کے ساتھ عالمی نمبر ایک کے منصب پر فائز ہے۔جنوبی افریقہ رینکنگ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں اور ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان سے تین پوائنٹس کمی کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔