سلو اوور ریٹ،قومی کپتان اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی عائد

سلو اوور ریٹ،قومی کپتان اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملبورن(افضل افتخار)سلو اوور ریٹ کی وجہ سے آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے میں پاکستانی بولرز نے سست بولنگ کی جس پر آئی سی سی نے پاکستانی کپتان اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی عائد کرتے ہوئے میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے اظہر علی پر یہ پابندی مقررہ وقت میں دو اوور کم کرانے کی پاداش میں لگائی۔آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق اظہر علی نے بارہ مہینے کے دورانیہ میں دوسری دفعہ اس جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے باعث ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس سے پہلے اظہر علی نے جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ میں مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کر سکے تھے۔اظہر علی اپریل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔