راجر فیڈررآسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

راجر فیڈررآسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

  

ملبورن(سپورٹس رپورٹر) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور سترہ مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، فیڈرر نے سیمی فائنل میں ہم وطن کھلاڑی واورینکا کو شکست دی، اس کے ساتھ ہی فیڈرر 1974ء کے بعد کسی بھی گرینڈسلام ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے معمرترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، کین روزوال نے 1974ء میں یو ایس اوپن فائنل میں پہنچ کر معمرترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں دونوں سوئس کھلاڑی آمنے سامنے ہوئے، راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی واورینکا کو سخت مقابلے کے بعد 7-5، 6-3، 1-6، 4-6 اور 6-3 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فیڈرر اب کیریئر کے 18ویں گرینڈسلام ٹائٹل سے ایک قدم کی دوری پر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -