بھارت،انگلینڈ دوسرے ٹی ٹونٹی میں کل مد مقابل

بھارت،انگلینڈ دوسرے ٹی ٹونٹی میں کل مد مقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ناگپور(اے پی پی) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ (کل) اتوار جنوری کو ناگپور میں کھیلا جائیگا۔
میچ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام چھ بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ انگیلنڈ کی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارت کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 4-0 سے شکست دی تھی، تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔