’’لوٹ کر بدو گھر کو آئے‘‘قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے روانہ
میلبورن(افضل افتخار)پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیاکے ہاتھوں عبرتناک شکست کے وطن کے لئے روانہ ہوگئی،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیاسے دبئی کے لئے روانہ ہوئی ،دبئی سے کھلاڑی علیحدہ علیحدہ پروازوں سے پاکستان پہنچے گئے۔بتایاگیاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 27جنوری2017ء کوایڈیلیڈایئرپورٹ سے ایمریٹس ایئرلائن کی پروازای کے441سے آسٹریلین وقت کے مطابق رات 10بجکر35منٹ پرروانہ ہوئی اور28جنوری کودبئی کے وقت کے مطابق صبح5بجکر15منٹ پردبئی پہنچے گئے۔وہاں سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیاسے شرمناک شکست کے بعدعوامی ردعمل سے بچنے کے لئے علیحدہ علیحدہ پروازوں سے پاکستان پہنچیں گے ۔