” یہ انتہائی شرمناک کام ہونے والا ہے“ فریال مخدوم نے اپنے شوہر عامر خان کو الٹی میٹم دے دیا

” یہ انتہائی شرمناک کام ہونے والا ہے“ فریال مخدوم نے اپنے شوہر عامر خان کو ...
” یہ انتہائی شرمناک کام ہونے والا ہے“ فریال مخدوم نے اپنے شوہر عامر خان کو الٹی میٹم دے دیا

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور ان کے اہل خانہ میں گزشتہ کچھ عرصے سے جنگ کا ماحول بنا ہوا ہے اور اب لگتا ہے کہ یہ جنگ ختم ہونے کو ہے کیونکہ فریال مخدوم نے اپنے شوہر کو بیوی یا والدین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا حتمی الٹی میٹم دے دیا ہے جبکہ انہیں یہ بھی خطرہ ہے کہ عامر خان کی مزید شرمناک ویڈیوز بھی لیک ہو سکتی ہیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق فریال مخدوم اپنے دل میں کینہ لیے بیٹھی ہیں اور اپنے دیور ہارون خان کی جانب سے خود کو مائیکل جیکسن سے تشبیہہ دیے جانے پر اسے معاف کرنے پر تیار نہیں ہیں اسی لیے انہوں نے اپنے شوہر نامدار کو چھوٹے بھائی کی شادی میں شرکت سے بھی روک دیا۔

عامر خان کے خاندان کے قریبی ذریعے نے بتایا ہے کہ فریال نے باکسر پر مکمل قابو کر رکھا ہے اور اپنے شوہر نامدار کو مکمل طور پر انگلیوں پر نچا رہی ہیں۔ فریال کو خطرہ ہے کہ عامر خان کی ایک اور ویڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے اس لیے وہ ہر وقت اپنے شوہر کے ساتھ چپکی رہتی ہیں اور انہیں اپنے احکامات کے مطابق چلاتی ہیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

دوسری جانب فحش ویڈیو لیک ہونے پر عامر خان اپنی اہلیہ ، سسرالیوں یا گھر والوں میں سے کسی کو بھی اطمینان دلانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی ”یہاں وہاں“ فلمیں بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے سسرالیوں کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انٹرنیشنل سٹار کے طور پر انہوں نے بہت رنگین زندگی گزاری ہے اس لیے وہ مزید ویڈیوز کے لیک ہونے کے حوالے سے کوئی گارنٹی نہیں دے سکتے۔ 

پیر کے روز عامر خان اور فریال مخدوم ایک مارننگ شو میں شریک ہوئے تھے جس میں باکسر نے اعتراف کیا تھا کہ اپنی بیوی سے ملنے سے پہلے ان کی شرمناک ویڈیو فلمائی گئی تھی۔ فریال مخدوم نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا تھا کہ عامر خان کی مزید ویڈیوز بھی لیک ہو سکتی ہیں۔

مزید :

تفریح -