بگ بیش لیگ،پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز کا فائنل آج کھیلا جائیگا

بگ بیش لیگ،پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز کا فائنل آج کھیلا جائیگا

  

پرتھ(اے پی پی) چھٹی بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی۔ پرتھ شکارچرز اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان چھٹی بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ (آج) ہفتہ کو ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلا جائیگا۔

پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم نے لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں میلبورن سٹارز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر لیگ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں اس کا مقابلہ سڈنی سکسرز سے ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -