ٹخنے میں انجری،اسٹیون اسمتھ دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

ٹخنے میں انجری،اسٹیون اسمتھ دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

  

کینبرا(اے این این)آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ ٹخنے میں انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ میتھیو ویڈ کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے 30 جنوری سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے اسٹیون اسمتھ کی جگہ 21 سالہ نوجوان سیم ہیزلیٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔اسمتھ کے الٹے ٹخنے میں معمولی انجری ہوئی اور اسی لیے انہیں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آرام کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز نے اسمتھ کو انجری کے سبب دس روز آرام کا مشورہ دیا ہے اور 27 سالہ بلے باز آئندہ ماہ سے ہندوستان میں شروع ہونے والی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلیا کو دستیاب ہوں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا دورہ ہندوستان کے سبب نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ پہلے ہی آرام کا موقع فراہم کرنے کیلئے سیریز سے ڈراپ کر چکا ہے اور اسی لیے ناتجربہ کار ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ کے سپرد کی گئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -