انضمام کا بہت نام ہے،ان پٹ نہیں دے سکتے تو کیا فائدہ:سکندربخت

انضمام کا بہت نام ہے،ان پٹ نہیں دے سکتے تو کیا فائدہ:سکندربخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ انضمام الحق کا بہت نام ہے اور عوام میں ان کی مقبولیت بھی قابل دیدہے مگر ان سب کا کیا فائدہ جب وہ ان پٹ ہی نہیں دے سکتے۔تفصیلات کے مطابق سکندر کا کہنا تھا کہ اگر انضمام الحق بھی کوچ اور دیگر لوگو ں کی باتیں ماننا شروع کردیں گے تو کیا فائدہ انہیں اپنے ذہن اور غیر جابنداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلے لینے چاہئیں۔انہوں نے مصباح الحق سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مصباح نے بہت نام کمایا لیکن اب صورتحال بدلتی جارہی ہے۔اگر وہ خود سے اپنی ریٹائرمنٹ پر بات نہیں کررہے تو کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ مصباح کیساتھ اس معاملے پر بات چیت کرے۔