انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکاشائر نے چندرپال کی خدمات حاصل کرلیں

انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکاشائر نے چندرپال کی خدمات حاصل کرلیں

  

لندن(اے پی پی) انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکاشائر نے سابق ویسٹ انڈین بلے باز شیونارائن چندرپال اور جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز ڈین ویلاس کی خدمات حاصل کر لیں۔ 42سالہ چندرپال کو ملک کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 11867 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 30 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

لنکاشائر نے چندرپال سے ایک اور ویلاس سے دو سالہ معاہدہ کیا ہے، دونوں کھلاڑی بطور غیرملکی کھلاڑی کلب کی نمائندگی کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -