لنگی نیڈی انجری کے باعث سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

لنگی نیڈی انجری کے باعث سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیپ ٹاؤن (اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر لنگی نیڈی فٹنس مسائل کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لنگی نیڈی سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں فیلڈنگ کے دوران نیچے گر گئے جس کی وجہ سے ان کے پیٹ میں چوٹ آئی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق لنگی نیڈی کو مکمل طور پر فٹ ہونے میں تین سے چار ہفتے درکار ہوں گے۔
جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔