منہ سے ناگوار بدبو ختم کرنے کے لئے اس ایک چیز سے کُلی کریں اور سانسوں کو خوشگوار بنالیں

منہ سے ناگوار بدبو ختم کرنے کے لئے اس ایک چیز سے کُلی کریں اور سانسوں کو ...
منہ سے ناگوار بدبو ختم کرنے کے لئے اس ایک چیز سے کُلی کریں اور سانسوں کو خوشگوار بنالیں

  

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ منہ سے آنے والی بدبو سے پریشان ہیں ، منہ میں بیکٹیریا اور دانتوں میں کیڑا بھی برا لگتا ہے تو صرف ایک قدرتی چیز کے ذریعے آپ ان تینوں مسائل کا حل کرسکتے ہیں۔یہ قدرتی چیز ناریل کا تیل ہے جو ہر گھر میں پایا جاتا ہے اور اسے بالوں کو خوبصورت بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر اسے دانتوں میں لگایا جائے تو نتائج انتہائی حیران کن ہوں گے۔

مزیدپڑھیں:TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

طریقہ استعمال

ایک بڑا چمچ ناریل کا تیل لیں اور اسے دانتوں پر لگاکر تھوڑی دیر تک لگارہنے دیں۔ کوشش کریں کہ یہ تمام منہ میں لگارہے اور دانتوں پر پھیل جائے ، تاہم گلے میں نہ جائے ۔5منٹ تک دانتوں میں لگارہنے دیں اور اس کے بعد نیم گرم پانی سے کُلی کرلیں، اگر چاہیں تو دانتوں کو برش کے ساتھ مل لیں تاکہ وہ صاف ہوجائیں۔

ناریل کے تیل میں موجود انٹی مائیکروبیول، انزائمز اور دیگر اجزاء کی وجہ سے منہ میں موجود بیکٹیریاختم ہوں گے اور ساتھ ہی دانتوں میں لگنے والا کیڑا صاف ہوگا۔ ہمارے منہ میں موجود کھانے کے اجزاء کے گلنے سڑنے کے بعد منہ سے بو آنے لگتی ہے اور اگر آپ ناریل کا تیل لگائیں گے تو یہ تمام اجزاء نکل جائیں گے اور دانت اور منہ صاف ہوجائیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -