شہد کو اپنے جسم کے اس حصے پر لگائیں ، ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ یہ کام روز کریں گے

شہد کو اپنے جسم کے اس حصے پر لگائیں ، ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ یہ کام روز کریں ...
شہد کو اپنے جسم کے اس حصے پر لگائیں ، ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ یہ کام روز کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) سردیوں کا موسم جاری ہے اور ایسے میں جلد خراب ہونے کے ساتھ خشک اور کٹی پھٹی ہوتی ہے لیکن اگر آپ شہد کا استعمال کریں تو کریموں سے زیادہ فائدہ ہوگا۔آئیے آپ کو اس کے چند فائدے بتاتے ہیں:
دانوں کے لئے
اگر آپ کیل مہاسوں اور دانوں کا شکار ہیں تو اس پر شہد لگانے سے آپ کو کافی افاقہ ہوگا۔ شہد کو روئی میں بھگوئیں اورمہاسوں پر لگائیں،20منٹ بعد اسے تازہ پانی سے دھولیں۔

مزیدپڑھیں:TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
حلقوں کے لئے
اگر آپ کی آنکھوں کے حلقوں کے نیچے حلقے موجود ہیں تو شہد لگانے سے یہ دور ہوجائیں گے۔ایک جتنا شہد اور بادام کا تیل لیں اور انہیں مکس کرکے رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے نیچے لگالیں،صبح اٹھ کر تازہ پانی سے دھولیں۔
پھٹی ایڑھیوں اور جلدکے لئے
پھی ایڑھیاں اور جلد نہ صرف بری لگتی ہیں بلکہ ان کی وجہ سے بیکٹیریا اور فنگس جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ایک چمچ سیب کا سرکہ اور شہد مکس کریں اور اسے پھٹی ہوئی جلد پر لگاکر 10منٹ بعد تازہپانی سے دھولیں۔
ریزر کے کٹ
اگر شیو کے دوران جلد پر کٹ لگ جائیں تو کوئی آفٹر شیو لگانے کی بجائے شہد لگالیں،10سے15منٹ بعد دھولیں۔جلد کی تکلیف بھی دور ہوگی اور بیکٹیریا سے بھی بچ جائیں گے۔
بالوں کی چمک کے لئے
اگرآپ بالوں کو چمکدار کرنا چاہتے ہیں تو آدھا کپ شہد میں ایک چوتھائی زیتون یا ناریل کا تیل شامل کریں۔اب اسے اپنے بالوں اور ان کی جڑوں میں لگائیں۔20منٹ بعد دھولیں، ہفتے میں ایک بار استعمال سے آپ کے بال چمکدار ہوجائیں گے۔

مزیدپڑھیں:شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
سر کی خارش کے لئے
اگرآپ سر کی خشکی یا کسی اور وجہ سے خارش کا شکار ہیں تو ایک کھانے کا چمچ شہد میں برابر مقدار کا پانی مکس کریں۔اب اس پانی سے سر کامساج کریں اور پانچ منٹ بعد نیم گرم پانی سے سر دھولیں۔یہ عمل روزانہ کریں اور آپ دیکھیں گے کہ کچھ دن بعد خارش اور خشکی ختم ہورہی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -