اداکارہ شبنم چوہدری کی الفلاح تھیٹر میں زبردست پرفارمنس

اداکارہ شبنم چوہدری کی الفلاح تھیٹر میں زبردست پرفارمنس

  

لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ شبنم چوہدری کی الفلاح تھیٹر میں زبردست پرفارمنس،شائقین نے دل کھول کر داد دی۔ الفلاح تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں اداکارہ شبنم چوہدری کی پرفارمنس کو پسند کیا جا رہاہے ۔شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملنے پر انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے کامیابی مل رہی ہے۔ڈرامہ میں سینئر اداکارہ خوشبو کے ساتھ کام کرنے کاہمیشہ مزہ آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیج پر خوشبو،نرگس،دیدارجبکہ فلم میں بابرا شریف،ریما،صائمہ ان کو اچھی لگتی ہیں۔ صائمہ دور حاضر کی ایک زبردست اور میچور ایکٹریس ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں سید نور،حسن عسکری اورشعیب منصور بہترین ڈائریکٹر ہیں۔ان ڈائریکٹرز نے پاکستان فلم انڈسٹری کو شاہکار فلمیں دی ہیں۔شبنم چوہدری نے بتایا کہ جہاں تک فلموں میں کام کی بات ہے تو ایسا کردار کرنا چاہوں گی جو لوگوں کے لئے سبق آموز ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کیلئے ڈانس میں مہارت بہت ضروری ہے۔

مزید :

کلچر -