فلم’’شور شرابہ‘‘فلم انڈسٹری کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی،اچھی خان

فلم’’شور شرابہ‘‘فلم انڈسٹری کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی،اچھی خان

  

لاہور (فلم رپورٹر) فلمی صنعت کے سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ میری جلد نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم’’ شور شرابہ ‘‘سے بہت سی توقعات ہیں اور یہ بین الاقوامی معیار کی فلم ثابت ہوگی۔ یہ ملٹی کاسٹ فلم ہے اور اسے معیاری بنانے میں پروڈیوسر سہیل خان اور غوث قادری نے کوئی کمپرومائز نہیں کیا۔سکرپٹ جاندار اور موسیقی شاندار ہے۔ یہ فلم زبوں حالی کا شکار فلم انڈسٹری کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی۔اور لاہور کے جو پروڈیوسر فلم بنانے کیلئے گو مگو کی کفیت سے دوچار ہیں۔ ان کے لئے حوصلہ افزا ثابت ہو گی۔

مزید :

کلچر -