صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے حامل مظفر وارثی کی چھٹی برسی آج منائی جائیگی

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے حامل مظفر وارثی کی چھٹی برسی آج منائی ...

  

لاہور ( این این آئی) صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے حامل ملک کے نامور نعت گو مظفروارثی کی چھٹی برسی آج ( ہفتہ ) کو منائی جائیگی۔ مظفر وارثی کاپورا نام محمد مظفرالدین احمد تھا اور وہ 23 دسمبر 1933ء کو میرٹھ میں پیداہوئے ۔ انہوں نے نعت گوئی میں عالمگیر شہرت حاصل کی تاہم انہوں نے غزل ، نظم ، ہائیکواور نثر کے میدان میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دیئے۔ مظفر وارثی نے 32 اردو فلموں کے گیت بھی لکھے تاہم 1972ء کے بعد انہوں نے نعت گوئی کی جانب زیادہ توجہ مرکوز کی ۔ ان کی لکھی ہوئی حمد کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہاہے وہی خداہے کو استاد نصرت فتح علی خان نے اپنے مخصوص انداز میں گا کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر کردیا ۔ مظفر وارثی نے ہزاروں نعتیں لکھیں ۔

اور ان کی 20سے زیادہ کتب بھی منصہ شہود پر آئیں جن میں غزلیات کامجموعہ برف کی ناؤ، شعری مجموعہ ،لہجہ ، گئے دنوں کا سراغ ، خود نوشت، باب حرم، نور ازل ، الحمد ، حصار ،ستاروں کی آبجو،کعبہ عشق ، کھلے دریچے بند ہوئے ، دل سے درنبی ؐ تک ،ظلم نہ سہنا ، کمند وغیرہ شامل ہیں۔ مظفروارثی28جنوری 2011ء کو مختصر علالت کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔

مزید :

کلچر -