دو سالوں کے دوران پاکستانی فلمیں کامیاب ہوئی ہیں،سینئراداکار کی گفتگو

دو سالوں کے دوران پاکستانی فلمیں کامیاب ہوئی ہیں،سینئراداکار کی گفتگو
 دو سالوں کے دوران پاکستانی فلمیں کامیاب ہوئی ہیں،سینئراداکار کی گفتگو

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار اور پروڈیوسر اختر حسنین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں۔ اختر حسنین نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستانی فلمیں مسلسل کامیاب ہوئی ہیں جو کہ بہت خوش آئند بات ہے یہ سلسلہ جاری رہا تو بہت جلد ماضی کا سنہری دور لوٹ آئے گا۔

مزید :

کلچر -