نور جہاں روحانی استادہیں‘گلوکارہ فرح انور

نور جہاں روحانی استادہیں‘گلوکارہ فرح انور

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ فرح انور نے کہا ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں نور جہاں کو اپنا روحانی استاد مانتی ہوں ۔ فرح انور نے کہا ہے کہ شوز میں مصروف ہیں اور لائیو گانے کو ترجیح دیتی ہوں اور دن بدن میرے پرستاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اورمیر ی بھی یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں شائقین کی امنگوں کے مطابق ہی پر فارم کر وں اور گلوکاری کے شعبے میں نور جہاں کو اپنا روحانی استاد مانتی ہوں ہمیشہ میری کوشش رہی ہے کہ میں ایسی پرفارمنس کا مظاہر ہ کروں جسے شائقین پسند کریں میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں۔

مزید :

کلچر -