مقامی ہال میں بیا خان کی سالگرہ اور فلم ’’مسٹیک‘‘ کی افتتاحی تقریب
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل بیا خان کی سالگرہ اور فلم ’’مسٹیک‘‘ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز مقامی ہال میں منعقد کی گئی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے علاوہ قریبی دوست اور فیملی کے افراد نے شرکت کی ہے ۔سالگرہ کی تقریب میں جن معروف شخصیات نے شرکت کی ان میں سٹار میکرجراررضوی،ڈائریکٹر حسن عسکری،گلوکار طارق طافو، گلوکارہ ثمینہ،ڈولی،اداکار علی ناجی ،یاسر جاوید ،شاہ رخ علی ،نصیر احمد،وسیم رحمن،خضر عباس،شکیل زاہد اور دیگر کے نام نمایاں ہیں ۔اس تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض شاہ رخ علی اور خالق چشتی نے انجام دیئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیاخان نے کہا کہ میں ہر سال اپنی سالگرہ انتہائی جوش و خروش سے مناتی ہوں۔
خدا کا شکر ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بھی خواہش کی وہ پوری ہوئی ہے میں نے کبھی اپنی عمر نہیں چھپائی اور نا ہی کبھی عمر چھپانے کا سوچ سکتی ہوں کیونکہ حقیقت کو چھپایا نہیں جا سکتا۔