سی ٹی ڈی نے پشاور روڈ سے مبینہ دہشتگرد دھر لیا، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

سی ٹی ڈی نے پشاور روڈ سے مبینہ دہشتگرد دھر لیا، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز ...
سی ٹی ڈی نے پشاور روڈ سے مبینہ دہشتگرد دھر لیا، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ سے سی ٹی ڈی نے مبینہ دہشتگردکو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔

” یہ انتہائی شرمناک کام ہونے والا ہے“ فریال مخدوم نے اپنے شوہر عامر خان کو الٹی میٹم دے دیا

تفصیلات کے مطابق کانٹرٹیررازم (سی ٹی ڈی )نے راولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ سے مبینہ دہشتگردکو گرفتار کیا ہے ۔جس کی نشاندہی پر 610گرام دھماکاخیزمواد،بال بیرنگ،ڈیٹونیٹربرآمد ہوئے ہیں ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ دہشت گردمجیب خان بتایا جارہا جو باجوڑایجنسی کا رہائشی ہے جبکہ ملزم نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔تاہم پولیس نے زیر حراست مبینہ دہشتگرد کیخلاف مقدمہ در ج کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -