چینی کنسٹرکشن کمپنی نے ماسکو میں میٹرو سٹیشن تعمیر کرنے کا ٹھیکہ 335 ملین ڈالر میں حاصل کرلیا

چینی کنسٹرکشن کمپنی نے ماسکو میں میٹرو سٹیشن تعمیر کرنے کا ٹھیکہ 335 ملین ڈالر ...
چینی کنسٹرکشن کمپنی نے ماسکو میں میٹرو سٹیشن تعمیر کرنے کا ٹھیکہ 335 ملین ڈالر میں حاصل کرلیا

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی کنسٹرکشن کمپنی نے روسی دارالحکومت ماسکو میں میٹرو سٹیشن تعمیر کرنے کا ٹھیکہ 335 ملین ڈالر میں حاصل کرلیا ہے۔

پیپلز ڈیلی چائنہ کی رپورٹ کے مطابق چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن (سی آر سی سی ) نے ماسکو میں ہونے والی بولی میں حصہ لیا اور ماسکو میں بننے والی میٹرو ٹرین سروس کے سٹیشنز تعمیر کرنے کا ٹھیکہ حاصل کرلیا۔ یہ منصوبہ 2019 کے آخر تک مکمل ہوگا۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

روسی حکومت کی جانب سے پہلی دفعہ کسی غیر ملکی کمپنی کو قومی سطح کے تعمیری منصوبے میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ماسکو میں تعمیر کی جانے والی میٹرو ٹرین کا ٹریک 62 اعشاریہ 3 کلومیٹر طویل ہوگا جبکہ اس میں 28 سٹیشن تعمیر کیے جائیں گے اور یہ منصوبہ 2020 تک آپریشنل ہو جائے گا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

میٹرو پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل مارس گزیزولن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی کمپنی ماسکو کے میٹرو ٹرین سسٹم کے تین زیر زمین سٹیشن تعمیر کرے گی اور انہیں آپس میں ملانے کیلئے سرنگ کھودنے کا کام بھی چینی کمپنی ہی کرے گی۔ واضح رہے کہ ماسکو کی حکومت اور سی آر سی سی کے مابین گزشتہ سال اکتوبر میں میٹرو ٹرین سسٹم کی تعمیر کا معاہدہ ہوا تھا۔ یہ ٹرین سسٹم روسی دارالحکومت ماسکو کے جنوبی حصے میں تعمیر کیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -