بزرگوں کی روحانی تعلیمات خیر اور تسکین کا باعث ہیں،سردر ڈینس

بزرگوں کی روحانی تعلیمات خیر اور تسکین کا باعث ہیں،سردر ڈینس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)تر کی کے قو نصل ہز ایکسیلینسی سر در ڈینس نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں امن ، سلا متی اور تعلق داری کو صرف صوفیا ء کی تعلیما ت سے محفو ظ کیا جا سکتا ہے و ہ گزشتہ رات سما جی تنظیم اخو ت کے زیرِ اہتما م بہاؤ الدین زکریا ، یونیورسٹی کے آڈیٹو ریم میں صو فی فیسٹیو ل میں بطور مہمانِ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
خصو صی خطا ب کر رہے تھے اس موقع پر اخو ت کے با نی و چیئر مین ڈاکٹر امجدثا قب ، وائس چا نسلر ڈاکٹر طا ہر امین ، ڈپٹی کمشنر خانیوال زید بن مقصود ، ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان، چیئرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر رضا سرگانہ ، چیئر مین ضلعی زکوۃ و عشر راؤ سعادت علی خاں ، چیئر مین گلو بل رول سوسائٹی نیت ور ک ہما یو ں خا ن ، اے ڈی سی خانیوال یحہ تحسین ، اے سی کبیر والا عفیفہ شجیہ ، اے ڈی سی ملتا ن زاہد اکرام ، سی پی او ملتان احسن ، آر سی اے خانیوال کے جنر ل منیجر شیخ مسلما ن ، ڈاکٹر غلا م مصطفی ، امجد فارو ق ، ممتا ز صنعت کار خوا جہ جلا ل الدین رو می ، رانا محمد سلیم ، طا ہر نسیم ، امجد فارو ق ، عامر مقبو ل شہزا د ، شریف گجر ، پیر حسنین شاہ سمیت معززین کی بہت بڑی تعداد موجو د تھی ، تر ک قو نصلیٹ جنر ل سر در ڈینس نے مزید کہا کہ سر زمین ملتا ن اور اسکا نوا ح اولیائے کرام کی برکتوں سے سر شار ہے اسی طرح ترکی کا علاقہ کنیا بھی مو لا نا جلال الدین رو می کا مسکن ہے اور یہ دو نو ں علاقے سسٹر سٹی کہلا تے ہیں انہو ں نے کہا کہ بزرگو ں کی روحا نی تعلیما ت خیر اور تسکین کا باعث ہیں انہوں اختیار کرنا چا ہیے انہو ں نے کہا کہ دنیا سے دہشت گر دی کے خاتمے کیلئے ان بزرگو ں کی تعلیما ت بہت ضرو ری ہیں انہو ں نے کہا کہ سما ج میں تبدیلی اور بہتری کیلئے ہر شحص کو کو شش کر نی چاہیے ، انہو ں نے کہا کہ ترکی اور پاکستا ن گرے سما جی ، سیا سی ، مذہبی رشتو ں میں جڑے ہو ئے ہیں اور یہ رشتے وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ اور زیا دہ مضبو ط اور مستحکم ہو نگے اور دونو ں ملک گرا س رو ٹ لیو ل تک ایک دوسرے کے ساتھ تعاو ن کریں گے ، چیئر مین اخو ت ڈاکٹر امجد ثا قب نے کہا کہ سما ج کو بدلنے اور بہتر کرنے کیلئے ایک دوسرے کا بازو بننا پڑے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ بغیر فیس کے اخو ت یو نیو رسٹی کا منصو بہ تیزی سے اپنی منزل کی طرف جا رہا ہے ، اس موقع پر تر کی کے فن کا رو ں نے مولا نا جلا ل الدین رومی کے کلا م کو سٹیج پر پیش کیا جسے ناظرین نے خو ب سرا ہا ، آخر میں ترکی کے قونصل جنرل سردر ڈینس کو پھو لو ں کے گلدستے پیش کئے ۔
سردرڈینس