میٹرو منصوبے کی تکمیل کا کریڈٹ کمشنر ملتان کو جاتا ہے،سلطانہ شاہین
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ایم پی اے و چیئرپرسن سٹینڈنگ کونسل زکوۃ وعشر پنجاب سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ میٹرو کا تحفہ جنوبی پنجاب بھر کیلئے کسی نعمت سے کم
(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
نہیں۔ اس منصوبے کی کامیاب تکمیل کا کریڈٹ کمشنر ملتان کی کاوشوں کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ملتان کیپٹن ر اسداللہ خان کو میٹرو منصوبے کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرنے کے موقع پرپھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو منصوبے کے باعث ملتان میں یورپین طرز کے سفر کا آغاز ہوا ہے جوکہ خوش آئند امر ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما روبینہ شاہین ،ایم این اے رانا قاسم نون اورآر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری بھی موجود تھے۔