کھاد پر سبسڈی بحال نہ کرکے سندھ حکومت کسانوں کے حقوق پامال کررہی ہے،نعیم اختر بھابھہ

کھاد پر سبسڈی بحال نہ کرکے سندھ حکومت کسانوں کے حقوق پامال کررہی ہے،نعیم ...

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب نعیم اخترخان بھابھہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ابھی تک وفاقی حکومت کی طرف سے کھاد پر سبسڈی بحال کرنے

(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کے فیصلہ کی توثیق نہ کرکے کسانوں کے معاشی قتل کی مرتکب ہوئی ہے، کسانوں کے حقوق کی ترجمان ہونے کا دعوی کرنے والی پیپلزپارٹی کسانوں کے حقو ق پاؤں تلے ردند رہی ہے ، سوئس اکاؤ نٹ میں اربوں ڈالر رکھنے والوں کو کسانوں اور ہاریوں کی فکر نہیں ہے ، سندھ میں کسان خون کے آنسو رورہا ہے اور پنجاب کا کسان اپنے روشن مستقبل سے پرامید ہے، پیپلزپارٹی تیر سے کسان کا شکار کررہی ہے،دراصل تیر اور بلا سائیکل پر سوا ر ہوکر کسان کے مقابلہ پر آگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کا یہ موقف بہت معلوم و معروف ہے کہ میں ہر اس گھر میں رہتا ہوں جس کی چھت ٹپکٹی ہے لیکن پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت نے بھٹو کا نظریہ کسی قبرستان میں دفن کردیا۔

اختر بھابھہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -