مردم شماری میں بہاری برادری کو بھی شامل کیا جائے‘ علامہ ساجد علی نقوی
ملتان(سٹی رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مارچ میں ہونے والی مردم شماری کے فیصلے کا
(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ تحریک پاکستان میں کردار ادا کرنے والی بہاری برادری کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ انہیں نظر اندازنہ کیا جائے۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہائی اہمیت کا معاملا مردم شماری بار بارسیاست کی نذر ہوتا رہا، جس کی وجہ سے اور اس میں تاخیر ہوتی رہی ، اب جب کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد مردم شماری کافیصلہ کیاگیاہے تو تمام طبقات کو بھی مدنظر ر کھا جائے بالخصوص بہاری برادری جن کی تعداد ملک میں مشخص ہے انہیں بھی اس میں شمار کیا جائے۔