ساہیوال کول پاور پلانٹ کو کل سے کوئلہ کی سپلائی شروع‘ جون میں پلانٹ بجلی کی پیداوار شروع کردیگا

ساہیوال کول پاور پلانٹ کو کل سے کوئلہ کی سپلائی شروع‘ جون میں پلانٹ بجلی کی ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)13سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ساہیوال کول پاور پلانٹ کو کوئلہ کی سپلائی کلسے شروع کی جائے گی‘ پہلی کول سپیشل ٹرین کل کراچی (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

بندرگاہ سے ساہیوال کے لئے روانہ ہوگی۔ اس بارے جی ایم ریلوے جاوید انور بوبک نے بتایا کہ شروع میں ایک جبکہ بعد میں پانچ مال گاڑیوں کے ذریعے کوئلہ پاور پلانٹ تک پہنچایا جائے گا۔اس سلسلہ میں امریکہ سے چار ہزار ہارس پاور والے انجن درآمد کئے جارہے ہیں 55میں سے7انجن کراچی پہنچ بھی گئے ہیں‘ تقریباً پانچ ماہ تک ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زائد کوئلہ سٹاک کیا جائے گا اور اسی سال کے جون میں ساہیوال پاور پلانٹ سے بجلی کی پیدوار شروع ہوجائے گی۔

کول پلانٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -