عدم توجہی‘ شہر کے چاروں جمعہ بازاروں میں گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی

عدم توجہی‘ شہر کے چاروں جمعہ بازاروں میں گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی

  

ملتان(خبر نگار) ضلعی و میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی عدم توجہی کے باعث ملتان شہر کے چاروں جمعہ بازاروں میں گرانفروشی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے دکانداروں نے مارکیٹ کمیٹی کے نرخنامے چھپا کر من مانے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

نرخوں پر اشیاء خوردونوش سبزیاں اور پھل کی فروخت کو معمول بنا الیا ہے جبکہ عام مارکیٹ کے مقابلے جمعہ بازاروں میں ریٹس بڑھا دیئے گئے یں سابق ضلعی نظام حکومت اور بلدیاتی اداروں میں ملتان شہر کے چار مقامات شمس آباد، باغ لانگے خان، مدنی چوک اور ممتازآباد کے علاقوں میں سہولت بازار / جمعہ بازار قائم کیے جاتے تھے اور اب نئے بلدیاتی سیٹ اپ کے بعد مذکورہ ملاقات پر صرف جمعہ بازاروں کا انعقاد ہو رہا ہے مگر ضلعی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی لاتعلقی اور مارکیٹ کمپنی کی عدم توجہی کے باعث شہری گرانفروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہوچکے ہیں گذشتہ روز بھی چاروں جمعہ بازاروں میں سبزیاں ، پھل اور اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ کے مقابلے میں مہنگے داموں فروخت ہوتی رہیں اور مارکیٹ کمیٹی کے دو ، دو اہلکار گرانفروشوں کے سامنے باہمی کی تصویر بنے رہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -