علیحدہ صوبہ اور خودمختار ہائیکورٹ کیلئے ملتان اور میلسی میں وکلاء کی ہڑتال

علیحدہ صوبہ اور خودمختار ہائیکورٹ کیلئے ملتان اور میلسی میں وکلاء کی ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، میلسی(نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان) ہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
بارایسوسی ایشنز ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخود مختارہائیکورٹ کے لئے گزشتہ روز ہڑتال کی گئی اوروکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتو ں میں پیش نہیں ہوئیجس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔اس ضمن میں بارعہدیداران کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورکامیابی تک تحریک جاری رکھی جائیگی۔اس ضمن میں گزشتہ روزہائیکورٹ کی جانب سے ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے بعد جبکہ ڈسٹرکٹ بارکی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیاہے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق میلسی بارنے خودمختیارہائیکورٹ علیحدہ صوبہ کے مطالبے کے حق میں مکمل ہڑتال کی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہڑتال کی وجہ سے کئی مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی ۔