میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل ملتان کے درمیان اثاثہ جات کی تقسیم پر تنازع برقرار

میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل ملتان کے درمیان اثاثہ جات کی تقسیم پر تنازع ...

  

ملتان(خبرنگار)میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل ملتان کے درمیان اثاثہ جات کی تقسیم کے حوالے سے تنازعات برقرار ہیں۔ذرائع کے مطابق ضلع ملتان میں ٹاؤنز سسٹم کے خاتمے اور (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

جنوری2017ء سے ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کے وجود میں آنے کے بعد سے اثاثہ جات کی تقسیم کا تنازعہ شروع ہوگیا تھا پالیسی کے مطابق بوسن ٹاؤن آفس کا تمام سامان ضلع کونسل کو جبکہ شاہ رکن عالم ٹاؤن،شیر شاہ ٹاؤن اور موسیٰ پاک ٹاؤن آفس کا سامان میونسپل کارپوریشن کو منتقل ہونا تھا مگر31دسمبر کو ٹی ایم ایز سسٹم کے خاتمے کے فوری بعد ہی میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے آفیسران و سٹاف کی سامان خصوصاً گاڑیوں کے حصول کیلئے چھینا جھپٹی شروع ہوگئی اور تنازعہ شدت اختیار کرگیا اب معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین ضلع کونسل سید محمد عباس بخاری اور چاروں وائس چیئرمین یکم فروری بدھ کو میونسپل کارپوریشن آفس کا دورہ کرکے اثاچہ جات کی تقسیم پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -