سپیکر قومی اسمبلی جانبدار‘ حکومتی وزراء کے اشاروں پر ناچتے ہیں‘ جمشید دستی

سپیکر قومی اسمبلی جانبدار‘ حکومتی وزراء کے اشاروں پر ناچتے ہیں‘ جمشید دستی

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار )پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے اسلام آباد سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی جانبدار ہیں جو حکومتی وزراء کے اشاروں پر ناچتے ہیں249 وزیراعظم سپیکر کی کرسی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں وزیراعظم نوازشریف میں اگر اخلاقی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

جرات ہوتی تو وہ قومی اسمبلی سے بھاگنے کی بجائے اراکین اسمبلی کو فلور آف دی ہاؤس جواب دیتے .انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے واقعہ کے ذمہ دار سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ہیں جو اپنی جانبداری کے باعث اب صادق نہیں رہے. انہوں نے کہا کہ حکومتی گلو بٹ وزراء نے قومی اسمبلی کا تقدس پامال کیا ایوان بیس کروڑ عوام نے منتخب کیا ہے اس مقدس ایوان میں حکومتی گلو بٹوں کی بدمعاشی نہیں چلنے دینگے .انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنی مرضی کا اجلاس کرنا چاہتی ہے تو ایسا نہیں ہو سکتا. انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد گزشتہ یوم اجلاس نہیں ہوسکا اگر حکومت میں ہمت تھی تو اجلاس کر کے دکھاتی انہوں نے کہا وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں جھوٹ بولا اس معاملے پر میری اور طارق بشیر چیمہ کی تحریک استحقاق جمع تھیں جس پر شاہ محمود قریشی کے بعد طارق بشیر چیمہ اور میں نے بات کرنی تھی مگر سپیکر قومی اسمبلی نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں بولنے نہیں دیا. اور حکومتی اراکین نے ہلڑ بازی شروع کر دی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے معاملے پر انہوں نے خود جواب دینا ہوتا ہے مگر حکومتی چمچے کڑچھے وزیراعظم کی نمک حلالی میں معزز ایوان کا وقار مجروح کرنے سے بھی باز نہیں آئے اور غنڈہ گردی کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی پر حملہ کردیا انہوں نے کہا کہ گن پوائنٹ اور بدمعاشی کے ذریعے کوئی اجلاس نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا اب سوموار کو اجلاس ہونا ہے اگر اپوزيشن کی بات سنی جائے گی تو ہی اجلاس ہوگا .

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -