طلبہ تنظیموں کی دھمکی‘ جامعہ زکریا نے شٹل سروس بحال کر دی

طلبہ تنظیموں کی دھمکی‘ جامعہ زکریا نے شٹل سروس بحال کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے صرف ایک روز بعد ہی یونیورسٹی طالب علموں کی دباؤ کے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور شٹل سروس جزوی طور پربحال کر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
دی معلوم ہوا ہے بی زیڈ یو انتظامیہ سے ملتان میں تعینات ایک اہم انتظامی شخصیت کی ہدایات شٹل سروس بند کی تھی تاکہ میٹرو سٹیشنز بی زیڈ یو سے روز سوار ہونے والے مسافروں کا ٹارگٹ حاصل کیا جائے ابتدائی دو روز تو طالب علموں نے برداشت کیا اخراجات بڑھنے پر یونیورسٹی کے طلبہ کی تنظیمیں حرکت میں آگئیں انہوں نے یونیورسٹی حکام کو کھلے الفاظ میں دھمکی دی اگر فوری طور پر شٹل سروس شروع نہ کی تو یونیورسٹی کے نزدیک واقع میٹرو بس ڈپو اور میٹرو بس کو آگ لگا دی جائیگی اس دھمکی پر انتظامیہ گھنٹے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی اور انہیں بادل ناخواستہ شٹل سروس بحال کرنا پڑی۔
شٹل سروس